ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹرمپ کی میرکل کو کال، تعاون کی یقین دہانی

ٹرمپ کی میرکل کو کال، تعاون کی یقین دہانی

Wed, 05 Jul 2017 10:49:01    S.O. News Service

واشنگٹن،4؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے درمیان اختلاف رائے کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔ تاہم وائٹ ہاؤس کے بیان کے مطابق، صدر نے کہا کہ وہ سمٹ کو کامیاب بنانے کے لیے چانسلر میرکل کی مدد کرنے کے خواہشمند ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے، تفصیلی بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے ماحولیاتی معاملات، خواتین کو کاروبار کے لیے سرمایہ فراہم کرنے کے امکانات اور تجارت جیسے موضوعات پر غور کیا جن میں عالمی سطح پر فولاد کی پیداوار کی ضرورت سے زیادہ پیداوار کا معاملہ بھی شامل ہے۔

ڈی پی اے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے درمیان تناؤ کے سبب جرمن شہر ہیمبرگ میں سات اور آٹھ جولائی کو ہونے والے جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کی کامیابی پر خطرات کے سائے منڈلا رہے ہیں۔ دونوں رہنما متعدد مواقع پر ایک دوسرے سے اختلاف رائے کا اظہار کر چکے ہیں جن میں زمینی ماحولیاتی تبدیلیوں، دفاع اور تجارت جیسے معاملات شامل ہیں۔دونوں رہنماؤں کے درمیان جمعرات چھ جولائی کی شام ملاقات بھی طے ہے۔ یہ ملاقات جی ٹونٹی اجلاس کے آغاز سے قبل ہو گی۔ رواں برس جنوری میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ڈونلڈ ٹرمپ اور میرکل کے درمیان یہ تیسری بالمشافہ ملاقات ہو گی۔ مارچ میں واشنگٹن میں ہونے والی پہلی ملاقات بظاہر نا خوشگوار دکھائی دی تھی۔

میرکل نے جی ٹونٹی سربراہی اجلاس سے وابستہ توقعات کے بارے میں زیادہ امیدیں نہیں دلائیں۔ پیر تین جولائی کو برلن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میرکل کا کہنا تھا، ہمیں معلوم ہے کہ امریکی حکومت اور میں نے جو نقطہ نظر اپنایا ہوا ہے ان کو ان ہیمبرگ کے اس دو روزے دورے میں بالائے طاق رکھے جانے کی توقع نہیں ہے اور یہ کہ اس کا اچانک اظہار بیانات میں بھی ہو سکتا ہے۔


Share: